کراچی(سچ نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے عوام سے فنڈزدینے کی اپیل کی گئی جس کے بعدپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین نے ڈیم فنڈ میں8کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کر دیا ہے۔
جمان اٹامک انرجی شاہد ریاض خان کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سینئرافسران کی 3 دن اورجونیئرکی2دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کیا گیاہے ، تقریباً 8 کروڑروپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے جس کے بعد اب تکڈیم فنڈز میں( 839,314,614)تراسی کروڑ ترانوے لاکھ چودہ ہزار چھ سو چودہ روپے جمع ہو چکے ہیں۔