نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت نے پاکستانی شہر بالاکوٹ میں شدت پسندوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بمباری کی جگہ پر کسی ٹریننگ کیمپ کی تو موجودگی ہی ثابت نہیں ہو سکی تاہم ایک دینی مدرسہ وہاں ضرور تھا اور اس مدرسے کے متعلق بھی عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر کے ذریعے ایسی حقیقت دنیا کو دکھا دی ہے کہ اس سارے قضیے کے ہنگام بھارت کے ہاتھ شرمساری کے سوا کچھ آیا نہ آئے گا۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جس جگہ پر بھارتی فضائیہ نے بم گرائے وہاں ایک دینی مدرسہ موجود تھا تاہم بم اس مدرسے سے کافی فاصلے پر گرے اور مدرسے کی عمارت آج بھی جوں کی توں کھڑی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر امریکی شہر سین فرانسسکو میں واقع ایک پرائیویٹ سیٹلائٹ آپریٹر’پلانٹ لیبز‘(Planet Labs Inc)نے اس علاقے میں بھارتی بمباری کے 6روز بعد جاری کیں۔اس سے پہلے
پاکستان میں جس مدرسے کو بھارت نے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، عالمی میڈیا نے اس کی بھی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں
پاکستان میں جس مدرسے کو بھارت نے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، عالمی میڈیا نے اس کی بھی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں
