لاہور(سچ نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے عوام سے فنڈزدینے کی اپیل کی گئی جس کے بعدکالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان کی جانب سے ڈیم فنڈزکے لئے50لاکھ روپے عطیہ دینے کااعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان کے وفد نے ملاقات،وفد نے کونسل کی طرف سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے 50لاکھ روپے کا چیک دیا،وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مستقبل میں بھی ایسے ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے اب تک ڈیم فنڈز میں ایک ارب اکیس کروڑ بیاسی لاکھ سولہ ہزار ایک سو چودہ روپے(1,218,216,114) جمع ہو چکے ہیں ۔