پاک بھارت کشیدگی لیکن اب ابھی نندن کو کونسا اعزاز دیئے جانے کا امکان ہے؟ خبرآگئی

پاک بھارت کشیدگی لیکن اب ابھی نندن کو کونسا اعزاز دیئے جانے کا امکان ہے؟ خبرآگئی

نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے پاکستان میں گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کا بڑا فوجی اعزاز ویرچکرا دیئے جانے کا امکان ہے، دیگر پانچ جنگی پائلٹس کو وائیو سینا ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارت میں بنگلور کے انسٹیٹیوٹ آف ایرو سپیس میڈیسن نے ابھی نندن کو جہاز اڑانے کیلئے فٹ قرار دیدیا،بھارتی ائیر فورس کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جہاز اڑانے سے قبل کچھ پیپر ورک کرنا ہے اس کے بعد ابھی نندن ایک شارٹ ریفریشر کورس کے بعد جلد مگ 21 دوبارہ سے اڑائیں گے۔

Exit mobile version