نیویارک(سچ نیوز) گزشتہ دنوں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی شہر میامی میں اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔ اس دوران ان کی سگریٹ نوشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اب ان کی ایک اور ایسی نیم برہنہ تصویر سامنے آ گئی ہے کہ لوگ آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس تصویر میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس انتہائی مختصر لباس میں ہوتے ہیں اور پریانکا نک جونس کی گود میں لیٹی ہوتی ہے۔یہ تصویر خود پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی، جس پر اشوتوش نامی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ان میاں بیوی نے تو شادی کے بعد سرعام ہی لباس اتار دیا ہے۔“اس سے قبل پریانکا کی سگریٹ نوشی کی تصویر سامنے آئی تھی تو انٹرنیٹ صارفین نے انہیں دوہرے معیار کا طعنہ دیا تھا۔ ایک طرف وہ کہتی ہیں کہ وہ پانچ سال کی عمر سے دمے کی مریض ہیں اور دوسری طرف اپنی سالگرہ پر سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔ اس تصویر پر بھارتی صارفین نے شدید تنقید کی۔ ہر دیوالی پر پریانکا چوپڑا پٹاخوں کے خلاف خوب مہم چلاتی ہیں اور ان کا موقف ہوتا ہے کہ پٹاخوں سے پھیلنے والی آلودگی ان جیسے دمے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ چنانچہ یہ تصویر سامنے آنے پر بھارتی شہری ان سے پوچھتے پائے گئے کہ کیا سگریٹ کے دھوئیں سے ان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں ہوتی؟۔
پریانکا چوپڑا نے نیم برہنہ حالت میں اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ صارفین آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گئے
پریانکا چوپڑا نے نیم برہنہ حالت میں اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ صارفین آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گئے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023