پشاور(سچ نیوز)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ سکیورٹی اداروں کی کمزوری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حملہ شفاف الیکشن کے خلاف سازش ہے، تمام امیدواروں کو یکساںسکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گیے۔سردار محمد رضا نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو امیدواروں کی فول پروف سکیورٹی کے احکامات دیے۔واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ سکیورٹی اداروں کی کمزوری ہے۔واضح عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی کارنر میٹنگ جاری تھی کہ زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارٹی امیدوار ہارون بلورسمیت 12افراد شہید ہوگئے جبکہ 35سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، کارنر میٹنگ کے دوران ہارون بلور کارکنوں سے خطاب کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جارہے تھے کہ اس موقع پر ایک 24سالہ لڑکے نے ان کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا۔