‘پوپ فرانسس تاریخ کے آخری پوپ ہوں گے اور اس کے بعد۔۔۔‘ دنیا کے خاتمے کے بارے میں 800 سال پرانی پیشنگوئی منظر عام پر آگئی، کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

‘پوپ فرانسس تاریخ کے آخری پوپ ہوں گے اور اس کے بعد۔۔۔‘ دنیا کے خاتمے کے بارے میں 800 سال پرانی پیشنگوئی منظر عام پر آگئی، کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

ڈبلن(سچ نیوز) کیتھولک عیسائیت کے عالمی پیشوا پوپ فرانسس آئرلینڈ کے اپنے پہلے دورے کے لئے پہنچ چکے ہیں لیکن عین اس موقع پر وہ قدیم پیش گوئی دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر گرد ش کرنے لگی ہے جس کے مطابق پوپ ”پیٹر رومنس“ کی آئرلینڈ آمد اس بات کا اعلان ہو گی کہ وہ آخری پوپ ہے اور اُس کے بعد دنیا کے خاتمے کا آغاز ہو جائے گا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق بارہویں صدی کے عیسائی پیشوا سینٹ بلاکی نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ جب پوپ ”پیٹر رومنس“ آئرلینڈ آئے گا تو پاپائیت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور اس کے بعد دنیا کا اختتام ہو گا۔ کاہن اور نجومی کہہ رہے ہیں کہ ”پیٹر رومنس“ یعنی ”پیٹر آف روم“ سے مراد پوپ فرانسس ہے، کیونکہ ان کے والد کا نام پیٹر ہے اور ان کے آباءو اجداد کا تعلق اٹلی سے ہے، اگرچہ پوپ کی زندگی کا بیش تر حصہ ارجنٹینا میں گزرا ہے۔کاہنوں کا کہنا ہے کہ جب 2013ءپوپ فرانسس کا انتخاب ہوا تو اسی وقت واضح ہوگیا تھا کہ قدیم پیشگوائی کے پورا ہونے کا وقت قریب آرہاہے۔ اب جبکہ پوپ فرانسس پہلی بار آئرلینڈ کے دورے پر جا پہنچے ہیں تو بات اور بھی واضح ہو گئی ہے۔ اب ان کاہنوں کو یقین ہو گیا ہے کہ پوپ فرانسس کے بعد کوئی اور پوپ نہیں ہوگا کیونکہ وہی آخری پوپ ہیں اور ان کا دورہ آئر لینڈ قدیم پیشگوائی کے مطابق اس دنیا کے خاتمے کی واضح علامت ہے۔

Exit mobile version