لاہور (سچ نیوز )پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں تحقیقات کے دوران بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،بتا یا جا رہا ہے کہ آشیانہ اقبال اور ایل ڈی اے میں خواجہ برادران کی مشاورت پر ٹھیکے دئیے گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ برداران کے بارے میں اہم ثبوت نیب کو مل گئے ،ندیم ضیا اور سعد رفیق میں کاروباری شراکت کاریکارڈ نیب کو مل گیا ۔ندیم ضیا پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ہیں ،نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو آج طلب کر ر کھا ہے ۔