راولپنڈی (سچ نیوز ) چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس(ر )سردار محمد رضا خان( آج) راولپنڈی کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر انتخابات 2018کے حوالے سے آج 25جولائی کو ہونے والی پولنگ کے دوران راولپنڈی کے مختلف حلقوں میں پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے ،اس دوران وہ حلقہ این اے 62،پی پی 16،پی پی 14میں ڈویژنل پبلک سکو ل،ڈھوک کالا خان پونگ سٹیشنزنمبر 53سے,63پیر مہر علی شاہ ،زرعی یونویرسٹی مری روڈ،پولنگ اسٹیشنز نمبر 193سے195،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ،سیونتھ روڈ،سیٹلائٹ کا بھی دورہ کریں گے اور انتخاباتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔سٹی پولیس آفیسر( سی پی او)عباس احسن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے دورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔