لاہور(سچ نیوز) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ان کا بیٹا بھی قتل ہوا تھا،چیف جسٹس سپریم کورٹ قبضہ مافیا سے ان کی جان چھڑائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی فنکارہ روحی بانو نے اپنی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے ترکی شفٹ ہوگئی تھیں اور ابھی دو ماہ قبل ہی وطن واپس آئی ہیں۔روحی بانو نے کہا کہدو سال قبل ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا، ایک سال فاؤنٹین ہاؤس میں رہنے کے بعد وہ اپنی بہن کے گھر منتقل ہوگئی تھیں لیکن انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ترکی چلی گئی تھیں۔روحی بانو نے کہا کہ اس وقت کےصدر مملکت ممنون حسین نے ان کی دیکھ بھال کے لیے فاؤنٹین ہاؤس والوں کو دس لاکھ روپے دیے تھے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں میری گمشدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں ،میں لاہور میں اپنے بھائی کے گھر مقیم ہوں ،میری گمشدگی کے متعلق غلط افواہیں پھیلائی گئیں تھیں.روحی بانو نے عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجھے اور میری بہن کو سیکیورٹی دی جائے جبکہ حکومت پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ فنکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ ماضی کی ممتاز اداکارہ روحی بانو جو نفسیات میں ایم اے ڈگری ہولڈر ہیںِ کا کہناتھا کہ اس وقت ان کی ذہنی حالت ٹھیک ہے اور وہ کراچی میں موجود اپنا پلاٹ فروخت کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔
چیف جسٹس قبضہ مافیا سے میری جان چھڑائیں ،گمشدگی کے متعلق غلط افواہیں پھیلائی گئیں:روحی بانو
چیف جسٹس قبضہ مافیا سے میری جان چھڑائیں ،گمشدگی کے متعلق غلط افواہیں پھیلائی گئیں:روحی بانو
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023