بیجنگ (سچ نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا حکم دیتے ہوئے چینی فوج کو اپنی تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ فوجی افسران اپنے نجی کار وبار رو اں سال کے آخرتک بند کردیں۔ صد ر کے احکامات فوج سے کرپشن ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج اپنی توجہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر مرکوز کرے ۔ چینی صدر فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ چینی فوج نے 70کی دہائی میں تجارتی سرگرمیاں شرو ع کی تھیں اور 1998میں زیادہ تر کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی ۔