منامہ (سچ نیوز)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ واشنگٹن رواں ہفتے چینی وزیر دفاع وی وینگ ھی کے دورے کا منتظر ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب چینی وزیر دفاع امریکا کے دورے کی تیاری کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق منامہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تزویراتی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں دشمنی نہیں چاہتے۔ انہوں نے یہ بات بحرین کے دارالحکومت منامہ میں علاقائی سلامتی کانفرنس سے خطاب کے موقع پر کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے چینی ہم منصب سے ایک ماہ قبل بیجنگ اور ایک ہفتہ قبل سینگاپور میں ملاقات کی تھی۔ توقع ہے کہ امریکی وزیردفاع رواں ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔اکتوبر میں امریکی وزیردفاع کا چین کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان تازہ کشیدگی کا محرک ایک دوسرے کی مصنوعات پرٹیکس بڑھانے کے بعد شروع ہوئی تھی۔