کوالالمپور(سچ نیوز) ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کی کابینہ کے ایک رکن کی قابل محمد ازمین علی کی قابل اعتراض ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ 1998ءمیں بھی جب مہاتیر محمد وزیراعظم تھے، ان کے ڈپٹی وزیراعظم انور ابراہیم کی قابل اعتراض ویڈیو منظرعام پر آئی تھی اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اب مہاتیر محمد نے محمد ازمین علی کو ہٹانے سے انکار کر دیا جس پر انہیں دوہرے معیار کا طعنہ دیا جا رہا تھا تاہم اب اس معاملے پر خود مہاتیر محمد کا موقف سامنے آ گیا ہے۔مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ”1998ءمیں انور ابراہیم کو میں نے پہلے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اس کی ویڈیو بعد میں سامنے آئی تھی۔ اس کو عہدے سے ہٹائے جانے میں ویڈیو کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ اب ہو سکتا ہے کہ محمد ازمین علی کو عہدے سے ہٹانے اور ان کا سیاسی مستقبل تاریک کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت ان کی ویڈیو لیک کی گئی ہو چنانچہ میں اس معاملے میں فریق اور ازمین کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والوں کا معاون نہیں بنوں گا۔ میں ایسی گندہ سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔ “ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملائیشیاءکے وزیر برائے معاشی امور محمد ازمین علی کی ایک مبینہ ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ ایک اور مرد کے ساتھ ہم جنس پرستی میں مشغول ہوتے ہیں۔محمد ازمین اسے سیاسی مخالفین کی کارستانی قرار دے رہے ہیں۔
کابینہ کے ممبر کی فحش ویڈیو کے معاملے پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا موقف بھی آ گیا، سب کچھ واضح کر دیا
کابینہ کے ممبر کی فحش ویڈیو کے معاملے پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا موقف بھی آ گیا، سب کچھ واضح کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023