’کبریٰ خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا تھا‘ فلم سپر سٹار کا گاناریلیز ہونے پرتنقید، اداکارہ بھی میدان میں آگئیں

’کبریٰ خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا تھا‘ فلم سپر سٹار کا گاناریلیز ہونے پرتنقید، اداکارہ بھی میدان میں آگئیں

کراچی (سچ نیوز) اداکارہ کبریٰ خان کا فلم سپر سٹار کا گانا ’ دھڑک بھڑک‘ ریلیز ہوچکا ہے جس میں اداکارہ خاصے بھڑکیلے لباس میں دھڑک بھڑک کرتی نظر آرہی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے جہاں ان کے اس گانے کو پسند کیا جارہا ہے وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے جس پر اداکارہ خود بھی میدان میں آگئی ہیں۔تابندہ حنیف نامی ایک خاتون صارف نے دھڑک بھڑک گانے سے کبریٰ خان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ ماشاءاللہ ، کبریٰ خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا تھا۔‘تابندہ کی جانب سے اعتکاف اور گانے کے تناظر میں کبریٰ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو اداکارہ خود ہی اپنے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں۔ اداکارہ خاتون صارف کا گانے کی تصویر شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ رمضان المبارک مئی اور جون کے مہینے میں تھا جبکہ انہوں نے اس گانے کی شوٹنگ اپریل میں کی تھی۔کبریٰ خان نے کہا کہ انہیں کسی کو وضاحتیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ سمجھتی ہیں اگرچہ لوگوں پر گند اچھالا جائے پھر بھی وہ تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں پھر بھی بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی اس لیے لگے رہو۔

ٹوئٹر@KubraMKhan

خیال رہے کہ فلم سپر سٹار کے گانے ’دھڑک بھڑک‘ میں بلال اشرف اور کبریٰ خان رقص کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک ساڑھے تین لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Exit mobile version