ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے زندگی کی36بہاریں دیکھ لیں۔کترینہ 16جولائی1983کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔کترینہ نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی، انہوں نے 2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔تاہم قسمت کی دیوی 2007میں آن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک ، راج نیتی اور میرے برادر کی دلہن کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پرآنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔آئٹم نمبر زشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کیساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کیساتھ دھوم تھری باکس آفس پر کامیاب رہیں۔کترینہ کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار سلمان خان سے ان کی دوستی ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ نبھایا۔کترینہ کیف کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت تھی جو عید الفطر پر ریلیز کی گئی تھی۔