کراچی:کار سوار نوجوان کی ناکے پر کھڑے رینجر زاہلکاروں کو ٹکر،2زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

کراچی:کار سوار نوجوان کی ناکے پر کھڑے رینجر زاہلکاروں کو ٹکر،2زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

کراچی(سچ نیوز)سنیپ چیکنگ پرکھڑےرینجرز اہلکاروں کوگاڑی سوارنے ٹکرماردی ہے جس کے نتیجہ میں دواہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق ڈیفنس فیز5میں کار سوار نوجوان نے سنیپ چیکنگ پرکھڑے اہلکاروں کوٹکرماردی ہے جس کے نتیجہ میں رینجرزاہلکاراصغراورحوالدارخضر شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں رینجرزاہلکاراصغرکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔رینجر نے ڈرائیورکوحراست میں لےکرگاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

Exit mobile version