کراچی(سچ نیوز): کسٹم پولیس نے جناح ایئر پورٹ پرکارروائی کر تے ہو ئے 40ہزار ڈالر ز لے کر لند ن جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کسٹم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہو ئے جناح ایئر پورٹ پر مسافر مصطفی عارف کو حراست میں لیا جس کے قبضہ سے 40ہزار ڈالرز برآمد ہو ئے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز شروع کر دیا ہے، گرفتار مسافر مصطفی عارف پاکستانی نژاد برطانوی باشندہ ہے۔