کویت سینہ تان کر امریکہ کے سامنے کھڑا ہوگیا، فلسطینیوں کے لئے ایسا کام جس کی ابھی تک کوئی بھی مسلمان ملک ہمت نہ کرسکا تھا

کویت سینہ تان کر امریکہ کے سامنے کھڑا ہوگیا، فلسطینیوں کے لئے ایسا کام جس کی ابھی تک کوئی بھی مسلمان ملک ہمت نہ کرسکا تھا

نیویارک(سچ نیوز)وہ کام جو بڑے بڑے طاقتور ممالک نا کر سکے چھوٹے سے اسلامی ملک کویت نے کر دکھایا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے خلاف اور اسرائیل کے حق میں قرار داد پیش کرنے کی امریکی کوشش کو کویت نے امریکا کی دھونس کے باوجود بلاک کر کے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکہ کی جانب سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کاﺅنسل میں ایک ڈرافٹ دستاویز پیش کرنے کی کوشش کی گئی جس میں فلسطین سے اسرائیل پر کئے جانے والے راکٹ حملوں کی مزمت کی گئی تھی۔ حماس اور اسلامک جہاد کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے خلاف امریکہ نے یہ ڈرافٹ ٹیکسٹ سکیورٹی کاﺅنسل کی ایمرجنسی میٹنگ سے پہلے رکن ممالک میں تقسیم کیا تھا۔کویت نے، جو کہ سکیورٹی کاﺅنسل کا غیر مستقل رکن اور کاﺅنسل میں عرب ممالک کا نمائندہ ہے، امریکی ڈرافٹ کو بلاک کردیا جبکہ اس کی جگہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لئے تیار کی گئی قرارداد کو غوروخوض کے لئے منظور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کویت کی جانب سے امریکی مشن کو واضح الفاظ میں کہا گیا کہ ”آپ کے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے ٹیکسٹ پر ہم غور نہیں کرسکتے کیونکہ ہم فلسطین اور غزہ کی پٹی میں مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک ڈرافٹ قرارداد پر غوروخوض کرنا چاہتے ہیں۔“ یاد رہے کہ کویت اس سے پہلے بھی امریکہ کی جانب سے تجویز کئے گئے ایک بیان کو بلاک کرچکا ہے جس میں فلسطینی صدر محمود عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Exit mobile version