کیلیفورنیا (سچ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیاکی شمالی کاؤنٹی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیاکی شمالی بیوٹ کاؤنٹی کے جنگلات میں لگی آگ ہر منٹ فٹبال کے 80 میدانوں کے برابر علاقے کو لپیٹ میں لینا شروع کردیا ، آگ کے سبب قریبی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہو گیا ۔ تیز ہواؤں کے سبب جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مشکلات در پیش ہیں جبکہ 500 سے زائد فائر فائٹر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 100 سے زائد اہلکار موقع پر موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بیوٹ کاونٹی میں آگ کے سبب پیراڈائز علاقے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ متعداد افراد زخمی بھی ہو گئے، متاثرین کے لیے والگرینز میں عارضی قیام گاہ قائم کی گئی ۔