اسلام آباد(سچ نیوز)کیپٹن(ر) صفدر کی جانب سے اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کے ساتھ گھل مل جانے اور ممتاز قادری کی نعتیں پڑھنے سے متعلق جیل حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر اپنے سسر نواز شریف اور زوجہ مریم نواز کے کہنے پرجیل میں نہ صرف عام قیدیوں سے میل جول زیادہ بڑھا دیا ہے بلکہ ممتاز قادری کی نعتیں بھی پڑھنا شروع کر دیں اور محفل نعت کے انعقاد کے لئے جیل حکام کو ایک تحریری درخواست بھی دے دی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کاخدشہ ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر قیدیوں میں زیادہ اثر ورسوخ بڑھا کر نواز شریف کے موقف کی تائید حاصل کرنے کے لئے ممتاز قادری کے ویژن کو ایک پلان کے تحت پیش کر رہے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر یونہی برق رفتاری کے ساتھ سرایت کرتے گئے تو اڈیالہ جیل میں کوئی انہونہ واقعہ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کونوازشریف سے ملنے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے اور نوازشریف سے ملاقات کیاجازت چاہی تو انتظامیہ نے روکتے ہوئے کہاکہ آج چھٹی ہے ملاقات نہیں ہو سکتی اس پر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔لیگی رہنما طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم سے ملاقات کئے بغیر ہی چلے گئے۔