اسلام آباد: (سچ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے لیے تیار ہوں، مگر پہلے ہم پر کوئی الزام تو بتایا جائے۔
اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا جرم کیا ہے۔ شیخ رشید نے کبھی بھی درست بات نہیں کی ہے جو خود کرپشن میں ملوث ہو اس کی باتوں کو وزن نہیں دیتا، مجھ پر کوئی الزام ہی لگا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو اسحاق ڈار کو لانے کی بات کر رہے ہیں، ان سے ہی اس بارے میں پوچھا جائے۔