واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی ریاست الی نوائے کے رکن کانگریس نک ساور نے اپنی گرل فرینڈ حوالے سے لگنے والے الزامات کے بعد اپنے عہد سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
جیونیوزکے مطابق نک ساور پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ رکن کانگریس نے اپنی گرل فرینڈ کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر ان کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا تھا ۔ ان الزامات کے بعد امریکہ بھر میں شو مچ گیا اور ان پر اس حوالے سے شدید تنقید کی جارہی تھی ۔ شدید تنقید کانشانہ بنائے جانے کے بعد نک ساور اپنے عہد ے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ نک ساور جنسی امتیاز اور ہراسانی کے خلاف قائم ٹاسک فورس کے رکن بھی تھے