لاہور (سچ نیوز)گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خواتین کو سستی شاپنگ کا سب سے بہترین طریقہ بتادیا۔رابی پیرزادہ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے خواتین کو ’ ایک چھوٹی سی بات‘ بتاتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بنی ہوئی چیزیں خریدیں تو اس سے نہ صرف اچھے خاصے پیسے بچائے جاسکتے ہیں بلکہ مقامی لوگوں کی مدد بھی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک سہیلی نے 8 ہزار روپے کی چپل خریدی لیکن گلوکارہ نے انار کلی بازار لاہور سے انتہائی سستے داموں جوتوں کی 4 جوڑیاں خریدیں۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے انارکلی بازار لاہور سے 350، 250، 400 اور 600 روپے کی جوتوں کی 4 جوڑیاں خریدی ہیں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اچھا نظر آنے کیلئے ضروری نہیں ہے کہ آپ مہنگی چیزیںہی خریدیں بلکہ کم پیسوں میں بھی آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خواتین کو شاپنگ کے دوران پیسے بچانے کا سب سے بہترین طریقہ بتادیا
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خواتین کو شاپنگ کے دوران پیسے بچانے کا سب سے بہترین طریقہ بتادیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023