کراچی (سچ نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت پاکستان کی ایک معروف شخصیت ہیں جنہوں نے مختلف ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کے ذریعے اپنا مقام پیدا کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتے ہیں
لیکن اس
مرتبہ انہوں نے شیری رحمان کی تصویر پر ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ پاکستانی آگ بگولہ ہو گئے۔
عامر لیاقت حسین نے آل پارٹیز کانفرنس سے لی گئی شیری رحمان اور ایک مذہبی رہنماءکی تصویر شیئر کی جس میں دونوں دروازے سے گزر رہے ہیں اور شیری رحمان مولانا کو گزرنے کیلئے جگہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہم تم اے پی سی میں بند ہوں۔۔۔ اور چابی کھو جائے۔۔۔“عامر لیاقت نے جب یہ تصویر شیئر کی تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے لیا جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی اور لکھا ”سب کے مشورے پر ڈیلیٹ کر دی مگر یاد رکھیں ایم ایم اے نے خان کو یہودی کہا ہے اور اس کا جواب بہرحال دینا ہو گا۔“
عامر لیاقت کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کئے جانے اور اس ٹویٹ کا جواز پیش کئے جانے کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہ ہوئے اور اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔
نگہت داد نامی صارف نے لکھا ”آپ نے چند منٹوں بعد ہی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن انٹرنیٹ تم جیسے متعصب شخص کو نہیں بھولا۔ آپ یہ سب کچھ کر کے آسانی سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ اس سے پہلے کہ یہ شخص پی ٹی آئی کی چھتری تلے پارلیمینٹ میں بیٹھے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگ اس بارے خوب سوچیں“
عامر لیاقت کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کئے جانے اور اس ٹویٹ کا جواز پیش کئے جانے کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہ ہوئے اور اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔
نگہت داد نامی صارف نے لکھا ”آپ نے چند منٹوں بعد ہی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن انٹرنیٹ تم جیسے متعصب شخص کو نہیں بھولا۔ آپ یہ سب کچھ کر کے آسانی سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ اس سے پہلے کہ یہ شخص پی ٹی آئی کی چھتری تلے
عامر لیاقت کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کئے جانے اور اس ٹویٹ کا جواز پیش کئے جانے کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہ ہوئے اور اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔
نگہت داد نامی صارف نے لکھا ”آپ نے چند منٹوں بعد ہی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن انٹرنیٹ تم جیسے متعصب شخص کو نہیں بھولا۔ آپ یہ سب کچھ کر کے آسانی سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ اس سے پہلے کہ یہ شخص پی ٹی آئی کی چھتری تلے پارلیمینٹ میں بیٹھے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگ اس بارے خوب سوچیں“خود شیریں رحمان نے بھی اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”ٹوئٹر استعمال کرنے والے ان تمام بے باک صارفین کیلئے جو شہوت پرستی کے زیر اثر تصاویر بنا رہے ہیں اور سیاست میں موجود خواتین کے حوالے سے غیر اخلاقی باتیں کر رہے ہیں، ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہنے پر آپ کو جو درد ہوا میں وہ محسوس کر سکتی ہوں۔ لیکن کسی بھی طرح کے غلیظ ہتھکنڈے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو باز نہ رکھ سکے۔ انہوں نے مجھے اپنے الفاظ شمار کروانا سکھایا، پردے کے پیچھے رہنا نہیں“
نوید کاشف نے لکھا ”ان کا دین ایمان ان کیساتھ اور ہمارا ہمارے ساتھ۔۔۔ آپ کیچڑ کیساتھ کیچڑ صاف نہیں کر سکتے“جنید اقبال نے لکھا ”اس کا کیا مطلب ہے کہ ایک شخص آپ کو گالی دے رہا ہو تو آپ بھی اس کو ماں بہن کی گالی دو گے؟؟؟ محترم کم از کم خود ہی سوچ لیا کرو اب تم کوئی اینکر نہیں ہو اسمبلی کے رکن ہو“