لاہور (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کا کوئی اتحاد نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مفاہمت ہے ۔ کل احتجاج تحریک انصاف کے خلاف نہیں بلکہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کیخلاف کیا جارہاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کل ہم خیال سیاسی جماعتیں دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں گی ۔ یہ احتجاج تحریک انصاف یا ان کی اتحادی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے کیونکہ خود تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے خود الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہاہے ۔ آج عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیاہے جس پر تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے ۔