بیجنگ(سچ نیوز) چین نے بھارت کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ چینی موبائل کمپنی ہواوے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے ورنہ چین میں بھارتی کمپنیوں کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھارت کو موبائل کمپنی ہواوے کو کام کرنے سے روکنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہواوے کو بھارت میں کاروبار کرنے سے روکا گیا تو چین میں بھارتی کمپنیوں کو بند کردیا جائے گا اور اس کے اثرات دونوں ممالک کے درمیان معاشی معاہدوں پر بھی پڑیں گے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت میں فائیو جی سیلولر نیٹ ورک شروع ہونے والی ہے جس کے لیے بھارت نے کئی مقامی و غیر مقامی کمپنیوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاہم ابھی تک بھارت نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو نہ صرف مدعو نہیں کیا بلکہ ہواوے کی پیشکش کا جواب بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی ہائی فریکوئنسی اور تیز ترین رفتار رکھنے والی ’فائیو جی‘ ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں سب سے پہلے استعمال کرنے والا ملک جنوبی کوریا ہے اور اب بھارت بھی اس ٹیکنالوجی کے لیے پر تول رہا ہے۔
ہواوے کیساتھ ابتر سلوک ، چین نے بھارت کو دھمکی دیدی
ہواوے کیساتھ ابتر سلوک ، چین نے بھارت کو دھمکی دیدی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023