ہیکرز نے انتہا پسند ہندﺅں کی ویب سائٹ پر گا ئے کی کڑاہی بنا نے کی ترکیب لوڈ کر دی

ہیکرز نے انتہا پسند ہندﺅں کی ویب سائٹ پر گا ئے کی کڑاہی بنا نے کی ترکیب لوڈ کر دی

نئی دہلی(سچ نیوز)ہیکرز نے ہندو مہاسبھا کی ویب سائٹ پر گائے کی کڑاہی بنا نے کی ترکیب لو ڈ کر دی ہے، ہندو مہاسبھا کی طرف سے کیرالہ کے ہیکرز گروپ پر تنظیم کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا الزام لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مہاسبھا کے لیڈر سوامی چکرپانی مہاراج کے کیرالہ سیلاب پر دئے گئے متنازعہ بیان کے بعد کیرالہ کے ہیکرز گروپ پر تنظیم کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا الزام لگا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوامی چکرپانی مہاراج نے کہا تھا کہ کیرالہ کے سیلاب میں صرف ان لوگوں کی مدد کی جانی چاہئے جو بیف نہیں کھاتے ہیں، ویب سائٹ پر چکرپانی مہاراج کے لئے بھی ایک پیغام تھا جس میں لکھا گیا، ہم لوگوں کے کردار کی بنیاد پر ان کو عزت دیتے ہیں نہ کہ ان کی کھانے کی عادتوں پر “۔

Exit mobile version