راولپنڈی (سچ نیوز )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ یو م دفاع”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منایا جائے گا۔ زندہ قومیں اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتیں۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم 6ستمبر کوشہداءکو خراج عقیدت پیش کرے گی ، یوم دفاع”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منایا جائے گا ۔ہر پاکستانی اس منفرد مہم کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے کہ زندہ قومیں اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتیں۔ شہدا ءاور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو ہیں ۔تقریبات میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ آئی ایس پی آر، میڈیا او ر قومی ادارے شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی اس مہم کا حصہ ہونگے ۔