ایمسٹرڈیم (سچ نیوز) نیدرلینڈز میں یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔مقامی میڈيا کے مطابق نیدرلینڈز میں تمام عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یوروز کا جرمانہ ہوگا۔جیونیوز کے مطابق اس قانون کا اطلاق سکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا۔ قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ورکرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی برقعہ پوش کو دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب ہٹانے کا کہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں بس، ٹرین یا سرکاری عمارت سے باہر نکال دیں۔ اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ ڈچ سینیٹرز نے گزشتہ برس جون میں برقعہ پر پابندی کے حق میں قانون منظور کیا تھا جس کا نفاذ اب ہورہا ہے حالانہ کہ نیدرلینڈز کی سب سے اہم مشاورتی تنظیم ‘کونسل آف اسٹیٹ’ نے برقعہ پر پابندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں پہلے ایسے قوانین موجود ہیں جن کے تحت لوگوں پر مخصوص مقامات میں چہرہ ڈھانپے پر پابندی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق نیدرلینڈز میں ایسی خواتین کی تعداد محض 150 ہے جو روزانہ کی بنیاد پر برقعہ یا نقاب پہنتی ہیں۔نیدرلینڈز کے علاوہ فرانس، اسپین، ڈنمارک، اٹلی و دیگر ممالک میں بھی برقعہ اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔
یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان مگر کس ملک میں؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان مگر کس ملک میں؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023