لا ہو ر (سچ نیوز)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ مورخہ13جولائی بروز جمعہ کو لااینڈ آرڈر سچویشن کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کےلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق ایس پی ٹریفک سٹی و صدر ڈویڑن کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،94انسپکٹرزاور130پٹرولنگ افسران سمیت دو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔اہم اور مصروف شاہراہوں پر فوک لفٹرز تعینات کیں گئیں ہیں جبکہ شہر کے داخلی ا ور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ بےرون ملک جانے والے مسافر فلائٹ شیڈول سے کم از کم 06گھنٹے پہلے گھر سے نکلیں۔باہر جانے والے مسافروں کوبھٹہ چوک، چونگی دوگےچ، گجومتہ، محفوظ چوک اور نیازی شہید چوک سے بذریعہ شٹل سروس ائیر پورٹ تک پہنچاجائے گا۔جبکہ شہر سے باہر جانے کےلئے شہری مولانا شوکت علی روڈ،مےن بلےوارڈ جوہر ٹاون، شوکت خانم، قزلباش چوک ،موٹروے انٹرچنج و ملتان روڈ کا استعمال کر سکیں گے۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری کسی بھی معلومات کے حصول دشواری کے با عث سڑکوں پر موجود ٹرےفک وارڈنز سے راہنمائی حاصل کریں۔شہری ایئرپورٹ سے ملحقہ روڈز پر غیر ضروری طور پرسفر کرنے سے اجتناب کریں۔شہریوں کوٹریفک ریڈیوFM 88.6اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹرےفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائےگا۔جبکہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔ٹریفک پلان کے مطابق مختلف سڑکیں، ِکراسنگز کسی بھی متوقع عوامی اجتماع کے سلسلہ میں بند ہو سکتی ہےں۔ اس دوران متبادل راستوں کو استعمال کیا جا سکے گا۔اسلام آباد سے آنے والی ٹرےفک براستہ موٹر وے ، ٹھوکر نےاذبیگ، قزلباش چوک ،شوکت خانم چوک سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹرےفک براستہ کالا شاہ کاکو سے موٹروے ،ٹھوکر نیاز بیگ کو استعمال کرتے ہوے لاہور میں داخل ہو سکے گی۔کالا خطائی روڈ سے آنے والی ٹرےفک براستہ شاہدرہ چوک،بیگم کوٹ،فیض پور انٹر چینج سے براستہ موٹروے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بند روڈ اور موہلنوال روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو سکے گی۔رائیونڈ سے آنے والی ٹرےفک براستہ بلوکی روڈ اور سوئے آصل روڈ کے ذریعے ہڈیارہ نالہ اور وہاں سے ڈیفنس روڈ سے ہوتے ہوے کچا جیل روڈ گرین ٹاون داخل ہو سکے گی۔لاہور قصور روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا روڈگرےن ٹاو¾ن جبکہ براستہ روہی نالہ روڈ ڈےفنس میں داخل ہو سکے گی۔بیدیاں روڈ سے آنے والی ٹریفک ڈیفنس سے فیز 5 شہر میں داخل ہو سکے گی۔برکی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز6اور 8سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔
آج صبح شہر کے کون سے راستے ٹریفک کیلئے کھلے ہوں گے اور کون سے بند کئے جائیں گے؟ انتہائی اہم معلومات جانئے
آج صبح شہر کے کون سے راستے ٹریفک کیلئے کھلے ہوں گے اور کون سے بند کئے جائیں گے؟ انتہائی اہم معلومات جانئے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023