­
آدم خوروں کے شکاری کی جنگلی زندگی کی داستان قسط نمبر 2 – MAST MAST FM
8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعہ, مئی 30, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم کہانیاں
آدم خوروں کے شکاری کی جنگلی زندگی کی داستان …..قسط نمبر1

آدم خوروں کے شکاری کی جنگلی زندگی کی داستان قسط نمبر 2

آدم خوروں کے شکاری کی جنگلی زندگی کی داستان قسط نمبر 2

30/05/2019
0 0
0
شئیرز
93
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ایک دفعہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؓ نے حضرت خواجہ حسن بصری ؒ کو ایک خط لکھا جس میں درخواست کی کہ آپ مجھے کوئی نصیحت فرمائیں جس سے مجھے ہر کام میں مدد ملے۔آپ نے جواب میں لکھا۔ ’’ اگر خدا تمہارا مددگار ہے تو پھر تمہیں بے خوف رہنا چاہیے اگر خدا مدد گار نہیں تو کسی سے کوئی اُمید نہ رکھو۔‘‘

***

ایک مرتبہ حضرت سفیان ثوریؒ ، رابعہ بصریؒ کی زیارت کے لیے آئے۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک امیر کبیر آدمی نہایت افسردہ کھڑا ہے۔ آپ نے پوچھا تو وہ کہنے لگا۔

’’میں دنیاروں کی ایک تھیلی نذر کے لیے لایا ہوں مگر جناب رابعہؒ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہوسکے تو آپ ہی میری سفارش کردیں۔‘‘

اس پر حضرت سفیان ثوریؒ اندر گئے اور اس آدمی کا پیغام پہنچایا۔ حضرت رابعہؒ نے روتے ہوئے کہا۔’’ پروردگار جانتا ہے کہ میں اس سے دنیا مانگنے میں عار محسوس کرتی ہوں حالاں کہ وہ تمام دنیا کا مالک ہے۔ بھلا ایسے شخص سے کیوں کر کچھ لوں جو اس کا مالک نہیں ہے۔‘‘

***

ایک متقی خراسانی کل حلال کی تلاش میں ملک شام گئے۔ وہاں کے لوگوں نے انہیں بتایا کہ حسن بصریؒ کے سوا کل حلال کسی کو میّسر نہیں۔

اس پر وہ متقی آپؒ کے پاس گیا۔ آپ اس کی بات سن کر بولے۔

’’ مجھے فقیر جان کر لوگ کچھ بھیج دیتے ہیں اور زندہ رہنے کے لیے کچھ کھا بھی لیتا ہوں‘‘ اتنا کہنے کے بعد آپؒ نے اس خراسانی کو گاؤں میں رہنے والے ایک شخص کا پتہ دیا۔ اور کہا اس کے پاس چلے جاؤ ۔ شاید اکل حلال مل جائے۔ وہ متقی خراسانی گاؤں میں جا کر اس شخص سے ملا اور اپنا مدعابیان کیا۔ جس پر وہ بولا۔ ’’ اگر پہلے آجاتے تو اکلِ حلال مل جاتا مگر اب نہیں۔ اس واسطے کہ ایک روز میرے بیل آپس میں لڑتے ہوئے دوسرے کے کھیت میں جا پڑے اور اس کے کھیت کی مٹی ان کے پاؤں میں لگ کر اس کھیت میں مل گئی اس لیے اس کھیت کا اناج اکلِ حلال نہیں رہا‘‘

***

شیخ سری سقطیؒ کے پاس ایک روز ابو القاسم حضرت جنیدؒ تشریف لائے تو انہیں روتے ہوئے پایا اور پوچھا’’ حضرت ! آپ کیوں رو رہے ہیں۔‘‘

فرمایا’کل شب کومیری لڑکی آئی تھی۔ اس نے کہا ابّا جان ! آپ کی رات سخت گرمی ہے ۔ میں پانی کی تھیلی ٹھندی ہونے کے لیے کسی جگہ لٹکاتی ہوں۔‘‘

میں نے کہا ۔’’ اچھا جہاں موقعہ دیکھو وہاں لٹکا دو۔‘‘

وہ تو لٹکا کر چلی گئی مگر میں نیند کے غلبے سے سوگیا۔ خواب میں کیادیکھتا ہوں کہ ایک عورت نہایت حسین و جمیل جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔ آسمان سے زمین پر اُتری۔ میں نے اس سے پوچھا۔ ’’ تو کس کے لیے ہے؟‘‘

اس نے کہا ’’ کسی کے لیے بھی سہی۔ مگر اس کے لیے نہیں ہوں جو ٹھنڈا پانی پئے گا۔‘‘ میں یہ خواب دیکھ کر بیدار ہوگیا اور اس تھیلی کو پھاڑ دیا۔

***

حضرت اویس قرنیؓ کے بارے میں رسول مقبول ﷺ فرماتے ہیں۔

’’قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے حضرت اویس قرنیؓ کی شکل کے پیدا کر کے ان کے درمیان حضرت اویس قرنیؓ کو بہشت میں داخل کرے گا۔ تاکہ مخلوق ان کو نہ دیکھ سکے۔ سوائے اس شخص کے جس شخص کو اللہ تعالیٰ چاہے گا کہ ان کی زیارت کر لے۔ کیونکہ اویسؓ نے دنیا میں محض اس لیے چھپ کر خدا کی عبادت کی کہ دنیا کا کوئی آدمی ان کو نیک نہ سمجھے۔ اس لیے قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ اس کو مخلوق کی نظروں سے پوشیدہ رکھے گا کیونکہ میرے دوست میری قبا کے نیچے ہیں۔ میرے سوا اُن کو کوئی نہیں پہچان سکتا۔ ‘‘

ShareSendTweetShare

Related Posts

عبدالقدیر خان
خبریں

عبدالقدیر خان

11/10/2021
اب اگر میں کہوں قصور ٹیچرکا تھا تب بھی میں مجرم
کہانیاں

اب اگر میں کہوں قصور ٹیچرکا تھا تب بھی میں مجرم

12/03/2021
چھوٹے تم بہادر ھو بس کبھی کمزور مت پڑنا
کہانیاں

چھوٹے تم بہادر ھو بس کبھی کمزور مت پڑنا

30/01/2021
شیخ الحدیث والتفسیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی
کہانیاں

شیخ الحدیث والتفسیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی

22/11/2020
دنیا میں تیرے کچھ نیک بندے بھی ہیں جو ھم خواجہ سرا سے بھی رحم اور تہذیب سے پیش آتے ھیں۔
کہانیاں

دنیا میں تیرے کچھ نیک بندے بھی ہیں جو ھم خواجہ سرا سے بھی رحم اور تہذیب سے پیش آتے ھیں۔

11/08/2020
ہمیں صحافی ہونے پر فخر ہے کرونا کا خوف ہو یا گولیوں کی ترتراہٹ آندھی ہو یا طوفان ہمارا قلم ہمارا کیمرا آپکے حقوق کے لیے ریڈی رہتا ہے
کہانیاں

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

26/04/2020

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In