کراچی (سچ نیوز) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلی قسط کے طور پر ایک ارب 11 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس جعلی بینک اکاو¿نٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے درجنوں معاملات میں سے پہلے اور بیسیوں ملزمان میں سے پہلے دو نے آج (منگل کو) نیب سے دو ارب 30کروڑ کی پلی بار گین کی اور ایک ارب 11کروڑ رپے جمع کرا دیے۔ کامران خان نے واضح کیا کہ اب نہ اومنی گروپ بچے گا نہ زرداری مافیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل حامد میر کو دیے گئے اپنے اس انٹرویو میں جو نشر ہونے سے روک دیا گیا تھا سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ کسی کو 7 ارب ڈالر تو کیا 7 ڈالر بھی نہیں دیں گے۔