اسلام آباد(سچ نیوز)اسٹیبلشمٹ ڈویژن نے گریڈ21کے9افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق گریڈ21کے ندیم ارشد کیانی کاپنجاب سے خیبرپختونخوا، گریڈ21کے محمداجمل خان کا پنجاب سے اسٹیبلشمٹ ڈویژن ، گریڈ21کے اسد اسلام ماہمی کاپنجاب سے سندھ ،گریڈ21کے سید وقارالحسن کاخیبرپختونخواسے سندھ ، گریڈ21کے نسیم نوازکاپنجاب سے سندھ،گریڈ21کے منیراعظم کاخیبرپختونخواسے بلوچستان ، گریڈ21کے اقبال حسین درانی کاسندھ سے بلوچستان، گریڈ21کے سید آصف حیدرشاہ کاسندھ سے پنجاب جبکہ گریڈ21کے محمدسہیل راجپوت کاسند ھ سے پنجاب تبادلہ کر دیا گیا ہے۔