اسلام آباد (سچ نیوز )تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی 353ووٹ لے کر پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہو گئے جس کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے عارف علوی سے ٹریٹ مانگ لی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراسد عمر نے عارف علوی کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب فائنل والی نہاری تو آپ نے ابھی تک نہیں کھلائی اب صدر بننے کی ٹریٹ تو دے دو ۔اس پر عارف علوی نے اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مگر آپ نے ٹریٹ کیا خوب یاد دلائی۔ وہ تو ہو ہی جائے گی اور یہ میری زمہ داری مگر بھائی جان معیشت کو سنبھالہ دینا آپکا کام جو کسی اور کے بس میں نہیں۔