کابل (سچ نیوز )افغانستان میں خاتون نے گلوکاری کاایوارڈ جیت کر ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ،زہرہ الہام نامی خاتون نے افغان امریکین آئیڈل نامی مشہور پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون گلوکارہ نے ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے اس مقابلے کے 14 سیزنز میں سینکڑوں مرد و خواتین نے حصہ لیاتاہم اس سے قبل کبھی کسی لڑکی نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا۔زہرہ الہام کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں تمام افغان لڑکیوں کی نمائندگی کررہی ہوں،یہ صرف الہام کی نہیں بلکہ افغانستان کی ہر لڑکی کی جیت ہے۔
اس خاتون نے افغانستان میں نئی تاریخ رقم کردی
اس خاتون نے افغانستان میں نئی تاریخ رقم کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023