ممبئی (سچ نیوز) ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹومہم کے تحت کئی اداکارائیں خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر بات کرچکی ہیں۔ اسی مہم کے تحت جنوبی ہندوستان کی تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ شالو شامو نے بھی خود کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے سے پردہ ہٹایا ہے۔انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شالو شامو نے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعے کے بارے میں بات کی۔ ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا ’ کیا آپ بھی می ٹو سے متاثر ہوئی ہیں؟ آپ کو بہت کم چانسز ملتے ہیں کیونکہ آپ بہت سٹریٹ فارورڈ ہیں‘۔ اس سوال کے جواب میں شالو شامو نے کہا کہ انہیں بھی می ٹو کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اس کی شکایت نہیں کریں گے کیونکہ ان کی پرورش ایسی ہے کہ وہ ان معاملات سے خود ہی نمٹ سکتی ہیں۔ ’ فرض کریں کہ اگر میں اس بارے میں شکایت کرتی بھی ہوں تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مخالف پارٹی اسے کھلے دل کے ساتھ قبول کرلے گی؟ یہ دنیا پاگلوں سے بھری پڑی ہے‘۔26 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس قسم کے واقعات کا کئی بار سامنا کرنا پڑا ہے۔ ’ کچھ دن پہلے ہی ایک معروف فلم ڈائریکٹر نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنے ساتھ سونے کی فرمائش کی اور کہا کہ وہ اس خدمت کے عوض مجھے اپنی نئی فلم میں اداکار وجے دیو کونڈا کے مد مقابل کردار دیں گے‘۔
’اس مشہور ڈائریکٹر نے کچھ دن پہلے مجھے فلم میں کاسٹ کرنے کے بدلے ساتھ سونے کا کہا‘ ایک اور بھارتی اداکارہ میدان میں آگئی
’اس مشہور ڈائریکٹر نے کچھ دن پہلے مجھے فلم میں کاسٹ کرنے کے بدلے ساتھ سونے کا کہا‘ ایک اور بھارتی اداکارہ میدان میں آگئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023