برسلز(سچ نیوز)یورپی یونین کے اقتصادی و مالیاتی امور کے کمیشنر پیئر موسکوویسی نے کہاہے کہ اس کی توقع ہے کہ موجودہ اطالوی حکومت ملکی بجٹ کو پیش کرتے وقت اہم معاملات پر خاص توجہ مرکوز کرے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں موسکوویسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھاری حکومتی قرضے کو کنٹرول کرنا روم حکومت کے مفاد میں ہے۔ موسکوویسی کا اشارہ اٹلی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف 2 سیاسی جماعتوں کی حکومت کی جانب سے اگلی مالی سال کے بجٹ میں مجموعی قومی پیداوار کے نئے اشارئیے اور حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ترجیحات کی جانب ہے۔اطالوی حکومت اپنا بجٹ رواں برس اکتوبر میں منظور کرنے کے بعد اس کی تفصیلات یورپی یونین کو روانہ کرے گی۔