واشنگٹن(سچ نیوز) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینیو نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ افغان امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملا برادر کی قیادت میں طالبان وفد سے امریکی ٹیم افغان امن پر گفتگو کر رہی ہے اور امریکی ٹیم کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں۔پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں پر کشیدگی کم کرنے کیلئے زور دیتے رہیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اہم کردار ادا کیا۔رابرٹ پلاڈینیو نے کہا کہ سیکرٹری مائیک پومپیو کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی محاذ پر دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں رہے۔ پاکستان اور بھارت کی جانب سے مزید فوجی کارروائی سے صورت حال زیادہ خراب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطے میں ہے اور اس وقت پس پردہ سفارت کاری میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔
افغان طالبان سے مذکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، امریکا
افغان طالبان سے مذکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، امریکا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023