اقوام متحدہ کشمیر معاملے پر خاموش تماشائی نہ رہے، چودھری شجاعت حسین

لاہور: (سچ نیوز) مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی من مانی اور ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانے پر بھارت کے خلاف خاموش تماشائی نہ رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ بھارت کا قبرستان بن کر رہے گا۔ پاکستان مسلم لیگ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Exit mobile version