اسلام آباد(سچ نیوز) جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکادھمکیاں دے کرکام لینے کاعادی رہاہے،30 کروڑڈالرزروکنے کاعمل امریکاکاآخری حربہ ہے۔
جنرل (ر) اسلم بیگ نے دنیا نیوزسے خصوصی گفتگوکر تے ہو ئے کہا ہے کہ امریکادھمکیاں دے کرکام لینے کاعادی رہاہے،امریکی وزیرخارجہ کادورہ پاکستان اہم ہے، 30 کروڑڈالرزروکنے کاعمل امریکاکاآخری حربہ ہے، ایک طرف دھمکی دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ پاکستان آرہے ہیں،امریکی وزیرخارجہ کادورہ منتخب حکومت کاامتحان ہے، امریکاکے سامنے جھکنے والے ذلت ورسوائی سے دوچارہوتے ہیں،ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کیاہے، منتخب حکومت کودباو¿میں لاناامریکاکے بس میں نہیں ہے، ہمیں ملکی مفادات کوترجیح دیناہوگی، امریکاکوافغانستان میں جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے، امریکاکاغرورافغانستان میں خاک میں مل گیا ہے، امریکاکی رسوائی دنیابھرمیں جگ ہنسائی کاباعث بنی ہے،امریکاافغانستان میں اپنی جنگ ہارچکاہے،امریکااپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پرڈالناچاہتاہے۔