تہران(سچ نیوز)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیوں کے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا ایک معاشی اثر تو ہوگا لیکن ان سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔انھوں نے کہاکہ امریکا پابندیاں لگانے کا عادی ہے اور اس کو یقین ہے کہ یہ تمام مسائل کا مداوا ہوسکتی ہیں لیکن یہ پابندیاں مسائل کا علاج نہیں ہیں بلکہ ان سے عام لوگ متاثر ہوتے ہیں ۔حکومت کے طور پر ہماری یہ ذمے داری ہے کہ ہم عوام پر ان کے کم سے کم اثرات کو منتقل ہونے دیں لیکن ان پابندیوں سے پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب امریکی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ہمسایہ ممالک اور یورپی اقوام واشنگٹن کے یک طرفہ اقدامات کی مزاحمت کررہے ہیں۔
امریکا کی ایرانی معیشت پر پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے: جواد ظریف
امریکا کی ایرانی معیشت پر پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے: جواد ظریف
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023