امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والی سنگاپور کی 2کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والی سنگاپور کی 2کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(سچ نیوز) امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ سودا بازی کرنے والی سنگاپور کی2 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور کی 2کمپنیاں کموڈیٹیزٹرپڈنگ ہاؤس وی تیونگ پرائیویٹ لمٹیڈ اور ڈبلیو ٹی میرین پرائیویٹ لمٹیڈ شمالی کوریا کے ساتھ لین دین میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

Exit mobile version