امریکہ کے حوالے سے ہمارا دل کیا کرنے کو چاہتاہے ؟ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے عکاسی کردی

لاہور (سچ نیوز ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ ایک طرف ہمارا دل کرتاہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہوں اور دوسری طرف ہمارا یہ دل بھی کرتاہے کہ ہم امریکہ کوبرا بھلا کہیں اور گالیاں بھی دیں۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں اور ان کے اتحاد ی بنیں اور پھر ہمارا یہ دل بھی چاہتا ہے کہ ہم امریکہ کو برا بھلا بھی کہیں اور گالیاں بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے لیکن اس وقت خطے کے حالات کے پیش نظر رکھا جائے تو یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ ہمارے اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات قائم ہو سکیں لیکن بہرحال ہم کو امریکہ کے ساتھ بہترتعلقات بنانے کے حوالے سے کوشش کرنی چاہئے ۔

Exit mobile version