امریکی دھمکیوں سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوں گے:سربراہ ڈبلیو ٹی او

امریکی دھمکیوں سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوں گے:سربراہ ڈبلیو ٹی او

نیویارک(سچ نیوز)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو آزیویدو نے کہا ہے کہ امریکا کے اس عالمی ادارے سے اخراج کی دھمکی پر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ دھمکی ان کے ماضی میں دیے جانے والے بیانات سے تضاد نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ ایک روزقبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ عالمی تنظیم امریکا کے ساتھ نہایت نامناسب رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس لیے وہ امریکا کے اس تنظیم سے اخراج کا سوچ رہے ہیں۔

Exit mobile version