واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں میڈیا کی کوریج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ ہمیں آج ہمارے معاشرے میں جس غیظ وغضب کا سامنا ہے،اس کا ایک بڑا حصہ مرکزی دھارے کے میڈیا کی جان بوجھ کر کی گئی غلط اور نامکمل رپورٹنگ کا شاخسانہ ہے۔میں اس کو’’ غلط خبر‘‘ کا نام دیتا ہوں ۔یہ اب اتنا بْرا اور نفرت انگیز ہوچکا ہے کہ یہ کسی توضیح سے بھی ماورا ہوچکا ہے۔مرکزی دھارے کے میڈیا کو تیزی سے خود کو درست کرنا چاہیے۔
امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جارہا ہے : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جارہا ہے : ڈونلڈ ٹرمپ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023