8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

16/02/2019
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز حاصل کرنے کی خاطر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ امریکی کانگریس نے ٹرمپ کو میکسیکن سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔وائٹ ہاﺅس میں اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ملک کو میکسیکو سے آنے والی منشیات ، جرائم پیشہ افراد ان غیر قانونی تارکین وطن سے بچانے کی ڈیکلیریشن پر دستخط کرنے والے ہیں ۔ہمیں قومی سلامتی کی خاطر اس دیوار کی تعمیر کرنی ہی ہوگی چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی طریقہ اپنانا پڑے ۔ ٹرمپ نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دیوار کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ یہ کام جلد از جلد مکمل ہو۔وائٹ ہاﺅس حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ڈیکلیریشن پر دستخط سے صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ بجٹ میں فوج کیلئے مختص ہونے والی رقم میں سے 3 اعشاریہ 6 ارب ڈالر دیوار کے فنڈز میں ٹرانسفر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ صدارتی اختیار کے تحت ڈھائی ارب ڈالر اور وزارت خزانہ کے فنڈز سے بھی 600 ملین ڈالر دیوار کیلئے حاصل کرسکیں گے۔

امریکی کانگریس نے میکسیکو کی سرحد پر جنگلہ لگانے کیلئے 1 اعشاریہ 375 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی لیکن اب ٹرمپ کے ہاتھ میں 8 ارب ڈالر کے فنڈز آگئے ہیں۔ ان فنڈز کے بل بوتے پر نہ صرف وہ دیوار کی تعمیر میں تیزی لاسکتے ہیں بلکہ نئے بیریئرز بھی کھڑے کرواسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں 70 کی دہائی میں ایمرجنسی کا قانون منظور ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک امریکی صدور 58 بار ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرچکے ہیں جن میں سے 31 ایمرجنسیز آج بھی موجود ہیں۔ سابق صدور کی جانب سے نافذ کی جانے والی ہنگامی حالت زیادہ تر بیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے لگائی جاتی تھی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In