امیتابھ بچن نے 400 کروڑ روپے خرچ کردیئے مگر کہاں ؟ جان کر نہ چاہتے ہوئے بھی آپ داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

امیتابھ بچن نے 400 کروڑ روپے خرچ کردیئے مگر کہاں ؟ جان کر نہ چاہتے ہوئے بھی آپ داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسانوں کا تقریباً چار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرضہ ادا کردیا ہے۔ منگل کو انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے 1398 کسانوں کا قرض ادا کیا ہے۔ ان تمام کسانوں کا تعلق شمالی ریاست اترپردیش سے ہے جہاں امیتابھ بچن خود پیدا ہوئے تھے۔ انڈیا میں لاکھوں کسان قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ 1995ءسے لے کر اب تک کم از کم تین لاکھ کسان خود کشیاں کرچکے ہیں۔ اس برس کے آغاز میں امیتابھ بچن نے ریاست مہاراشٹر کے 350 کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی بھی کی تھی۔

Exit mobile version