جکارتہ (سچ نیوز)انڈونیشا میں زلزلے کی وجہ سے 700کوہ پیما پہاڑوں میں پھنس گئے جن کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق انڈو نیشیا میں زلزلے کی وجہ سے 700کوہ پیما پہاڑوں میں پھنس گئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے لوک بھوم کے پہاڑوں اور وادیوں میں آپریشن کیا جارہاہے ۔ اس وقت تک 200کوہ پیماﺅں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 500ابھی تک دشوار گزار راستوں اور گھاٹیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ پہاڑوں سے پتھر گرنے کی وجہ سے ایک کوہ پیما کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔