اسلام آباد(سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عراق اور ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال‘ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زائرین کی مکمل سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کا جامع پلان 48 گھنٹوں میں تیار کیا جائے اور پاک ایران سرحد پر امیگریشن کاو¿نٹرز میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل بنایا جائے، وزیراعظم نے شہریار آفریدی کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔