تہران(سچ نیوز)ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے اھواز شہر میں گذشتہ ماہ ہونے والی ایک فوجی پریڈ پرحملے کے منصوبہ ساز کو عراق میں ہلاک کردیا ہے۔ اھواز میں ہونے والی کارروائی میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے عراق میں ایک کارروائی کے دوران "داعش” کے دہشت گرد "ابو زھا” اور اس کے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ یہ کارروائی عراق کے صوبہ دیالی میں کی گئی۔ایرانی کا دعوی ہے کہ ابوزھا نامی دہشت گرد نے اھواز میں ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔یاد رہے کہ 22 ستمبر 2018 کو ایران کے شہر اھواز میں ایک پریڈ کے دوران متعدد مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل عبد الفضل شکرجی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ چار حملہ آوروں میں سے3 کو فوری طور پر جہنم رسید کردیا گیا جب کہ چوتھا کچھ دیر کے بعد ان سے جا ملا۔
ایران کا فوجی پریڈ پرحملے کے منصوبہ ساز کو عراق میں ہلاک کرنے کا دعویٰ
ایران کا فوجی پریڈ پرحملے کے منصوبہ ساز کو عراق میں ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023